پاکستان کے لیے 40 ملین ڈالر قرض کی منظوری، رقم کہاں خرچ ہوگی؟

پاکستان کے لیے 40 ملین ڈالر قرض کی منظوری، رقم کہاں خرچ ہوگی؟

پاکستان کے لیے 40 ملین ڈالر قرض کی منظوری، رقم کہاں خرچ ہوگی؟

منیلا (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے چالیس ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے چالیس ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی، یہ رقم پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بنیادی سہولیات کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ ایشیا ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، 21 لاکھ گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ دو سال گزرنے کے باوجود سیلاب متاثرین عارضی گھروں یا پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔