صنم جاوید کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہائی پر دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید گوجرانوالہ 9 مئی کے مقدمے میں کینٹ پولیس کو مطلوب ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی اس مقدمے میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ہیں اور انہیں بھی آج سرگودھا سے رہا کیا جا رہا ہے۔
عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے لیے گوجرانوالہ پولیس سرگودھا جیل کے باہر موجود ہے۔
0 تبصرے