وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے محسن نقوی سے وزارت دفاع میں ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
0 تبصرے