کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، پی ٹی آئی

کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، پی ٹی آئی

کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے کسی آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کے بعد پریس کانفرنس کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی کارروائی کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی چاہے وہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، آئین کے مطابق پارلیمنٹ سپریم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی فوجی قیادت کیمرہ بریفنگ دینے اور اعتماد میں لینے کے لیے پارلیمنٹ میں آئی، ہم نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی طور آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے، اس پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، پہلے بھی کئی آپریشن ہو چکے ہیں، کامیابی کیا ملی؟ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ظلم کے خلاف ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کسی بھی قسم کے آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، چین کے اہم لوگوں نے بھی سی پیک کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا، تب ہی ملک میں امن ہوگا۔ لوگوں کو جرمانہ کیا جائے گا ملک میں امن نہیں لایا جا سکتا۔