نیتا امبانی کا کروڑوں روپے کا ہار صرف 178 روپے میں بکنے لگا
بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پہنا ہوا سب سے مہنگا ہار مارکیٹ میں انتہائی کم قیمت پر فروخت ہو گیا ہے۔
گزشتہ ماہ مارچ میں اننت امبانی کی 3 روزہ پری ویڈنگ تقریب میں نیتا امبانی سمیت خاندان کے تمام افراد نے انتہائی مہنگے زیورات اور کپڑے پہنے تھے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہوئے تھے۔
نیتا امبانی نے بھی ہیروں کا ہار پہنا جو اپنی خوبصورتی اور قیمت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔
نیتا امبانی کے پہنائے گئے ہار کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس ہار کی مالیت 400 سے 500 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
جہاں فیشن پرست صرف اس قیمتی ہار کو پہننے کا خواب دیکھتے تھے، وہیں بھارت کے ایک سنار نے اس خواب کو پورا کرنا ہر امیر و غریب کے لیے عام کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک دکاندار اپنی دکان میں زیورات دکھاتا ہے اور انکشاف کرتا ہے کہ نیتا امبانی کا پہنا ہوا ہار ان کے پاس آیا ہے۔
دکاندار نے ہار کی قیمت بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا کہ ہار صرف 178 روپے میں ملتا ہے۔
دراصل دکاندار جو ہار دکھا رہا ہے وہ نیتا امبانی کے مہنگے ہار کی نقل ہے، جسے سستے ہیروں سے بنایا جا رہا ہے اور 178 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
0 تبصرے