سری لنکا کا کام پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، عمران خان
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سری لنکا کا کام ہونے والا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ نے قوم کی امید ختم کر دی، میری تمام پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں، اب کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں سری لنکا کا کام ہونے والا ہے، اب مہنگائی بڑھے گی اور عوام سڑکوں پر ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وکلا سے ملاقاتیں روک دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ استعمال ہوگا، گیلانی کا بیٹا گزشتہ سینیٹ الیکشن میں پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جعلی تھے، کہا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی کو خطرہ ہے، یہ بھی جھوٹ ہے۔
0 تبصرے