مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 5 سالہ پلان پیش کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 5 سالہ پلان پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے صوبے میں خدمت کی بنیاد رکھی، تمام اراکین کو ایک ٹیم بن کر عوام کی خدمت کرنی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ایم پی ایز کی بڑی تعداد اسمبلی میں آئی، میں نے انتخابی نتائج کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیا، پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز بہت بڑا ہے، شہباز شریف نے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، ہم یہ سفر جاری رکھیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم تمام اضلاع میں ایسا کام کریں گے تاکہ 5 سال بعد کوئی نقص نہ رہے۔
0 تبصرے