معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، نواز شریف
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔
نواز شریف سے پارٹی کی اقتصادی ٹیم نے مشاورت کی، جس میں پارٹی رہنما کو معیشت کے حوالے سے پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا جب کہ اقتصادی ٹیم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر سے فوری طور پر نوجوانوں کے لیے لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
نواز شریف نے اقتصادی ٹیم کو مختلف اہداف دیے اور مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔
0 تبصرے