انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلوچوں کا مقدر ہے: اختر مینگل
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے مارچ پر تشدد کیا گیا، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو لاٹھیوں سے مارا گیا۔
اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ نگران حکومت شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے آتی ہے، تمام حکومتوں کو باور کرانے کی کوشش کی کہ بلوچستان کے تنازع کا واحد حل سیاسی مذاکرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو بلوچستان کے تنازع سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ہر فورم نے کوشش کی ہے۔
0 تبصرے