لاہور (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، جس کی پارٹی والے کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں۔ ایسی سوچ پر ہم لعنت بھیجتے ہیں کیونکہ پاکستان نہ ہو تو کچھ نہیں۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جیل میں قید ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی ہے، ملک کی معیشت تباہ کی، اسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز بھی ہڑپ کر لیے۔ معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارت ہماری فوج سے ڈرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے فوج کو برا کہتے ہیں، جس نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔ ایسی فوج پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ویڈیوز دیکھیں، جو کچھ انہوں نے کیا وہ دشمن بھی نہ کر سکا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔
0 تبصرے