ہاسٹل پر حملہ، اساتذہ اور طلبہ سمیت 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حملہ آور ہاسٹل میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے

ہاسٹل پر حملہ، اساتذہ اور طلبہ سمیت 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پریٹوریا (ویب ڈیسک): جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا کے قریب ساولز ویل ٹاؤن شپ میں نامعلوم افراد نے ایک ہاسٹل پر حملہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور ہاسٹل میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اساتذہ، طلبہ اور عملے کے علاوہ ہاسٹل کے باہر موجود افراد بھی شامل ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایک 3 سالہ بچہ، 12 سالہ لڑکا اور 16 سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ ہاسٹل کے اندر موجود غیر قانونی بار سے منسلک ہو سکتا ہے۔