کراچی، معروف رائٹر مرزا افتخار بیگ جگر کے عارضہ میں مبتلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وطن عزیز کے معروف رائٹر مرزا افتخار بیگ کے لیے دعا صحت کی اپیل وہ گزشتہ کئی ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں ۔ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق جگر ٹرانسپلانٹ کاآپریشن بے حد ضروری ہے اور اس کے لئے لاکھوں روپےدرکار ہیں مرزا افتخار بیگ کو بیماری کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا بھی سامنا ہے گزشتہ کئی ماہ وہ مختلف پرآئیوٹ اسپتالوں سے اپنا علاج کرارہے ہیں۔ جس پر لاکھوں روپے خرچ ہو چکے ہیں موجودہ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر جگر کے آپریشن کا کہا ہے مرزا افتخار بیگ ایک اچھے رائٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خود دار انسان بھی ہیں اپنی پوری زندگی میں انہوں نے آج تک کھبی کسی سطح پر کسی نجی یا حکومتی اداروں کی کوئی امداد نہیں لی تاہم موجود حالات میں وہ معاشی صورتحال اور بے روزگاری کی وجہ سے اس پوزیشن میں بالکل بھی نہیں ہیں کہ اپنے جگر کا علاج کراسکیں مرزا افتخار بیگ نے اپنے حلقہ احباب سے دعاۓ صحت یابی کیلئے درخواست کی ہے جب کہ ادبی، ثقافتی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے مرزا افتخار بیگ کے علاج معاجہ اور جگر ٹرانسلانٹ کے آپریشن کے لیے حکومتی سطح پر مالی امداد کی اپیل کی گئی ہے
0 تبصرے