غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ایک ماہ بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی

طاقتیں جنگ بندی کے خلاف ہیں جبکہ باقی دنیا تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ایک ماہ بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ایک ماہ ہو گیا ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نواز طاقتیں جنگ بندی کے خلاف ہیں جبکہ باقی دنیا تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، غزہ میں خوراک، پانی، ایندھن اور بجلی نہیں ہے، حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پیر کی صبح غزہ پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری میں کم از کم 27 فلسطینی شہید اور رفح کے علاقے تل السلطان میں 15 افراد شہید ہوئے جب کہ الزاویدہ کے علاقے میں دس فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے اہلکار بعض علاقوں تک نہیں پہنچ سکے۔
الشفا اسپتال سمیت کئی اسپتالوں کے قریب حملے ہوئے اور بچوں کے اسپتال کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔غزہ میں تیسری بار مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 9,770 شہداء میں 4,800 بچے شامل ہیں جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 26,000 ہے۔