سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر وادی تیراہ میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید جب کہ 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر وادی تیراہ میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خوش دل خان، رفیق خان، لانس نائیک عبدالقادر شہید جب کہ 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
0 تبصرے