ایران کے شہر بندر عباس میں زوردار دھماکا، آٹھ منزلہ عمارت کے دو فلور زمین بوس

ایرانی ساحلی شہر بندر عباس میں ہونے والے اچانک دھماکے نے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔

ایران کے شہر بندر عباس میں زوردار دھماکا، آٹھ منزلہ عمارت کے دو فلور زمین بوس

ایران کے خلیجی ساحل پر واقع شہر بندر عباس میں ہفتے کے روز ایک آٹھ منزلہ عمارت میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا Moallem Boulevard پر واقع عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کے دو فلور مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ دھماکے کے باعث عمارت کے اطراف کھڑی گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ علاقے میں خوف اور افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایرانی میڈیا نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ دھماکے میں پاسدارانِ انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہو، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔