خاقان شاہنواز اور سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

شوبز کی ابھرتی جوڑی خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے سادگی سے نکاح کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے نکاح کر لیا، جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خود اعلان کیا۔ نکاح کی تقریب کھلی فضا میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جہاں سادہ مگر دلکش سجاوٹ نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ تصاویر میں خاقان شاہنواز آف وائٹ روایتی لباس اور نفیس کڑھائی دار کوٹ میں نظر آئے، جبکہ سبینہ سید نے آف وائٹ رفلڈ غرارہ زیب تن کیا جس پر سنہری کندن ورک نمایاں تھا۔ ہاتھ سے تیار کردہ دوپٹہ، قدیم طرز کا جوڑا اور بھاری زیورات نے دلہن کے انداز کو منفرد بنایا، تاہم سوشل میڈیا پر سبینہ کے رفلڈ غرارے اور جیولری کے انتخاب پر تنقید بھی سامنے آئی۔ نکاح کی تصاویر وائرل ہوتے ہی یہ جوڑی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی۔ یاد رہے کہ اس جوڑے نے دسمبر 2025ء میں پنجابی ملبوسات میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جبکہ دونوں فنکار اپنے اپنے ڈراموں کے باعث پہلے ہی ناظرین میں مقبول ہیں۔