مشہور ٹک ٹوکر ڈولی کا بینک اکاؤنٹ منجمد

ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر مشہور ٹک ٹاککر نوشین سعید عرف ڈولی کا بینک اکاؤنٹ منجمد

مشہور ٹک ٹوکر ڈولی کا بینک اکاؤنٹ منجمد

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر مشہور ٹک ٹاککر نوشین سعید عرف ڈولی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا۔
ٹک ٹوکر نوشین سعید کے سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر ڈولی کے نام سے اکاؤنٹس ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اسی نام سے جانی جاتی ہیں۔
نوشین عرف ڈولی 16 ملین ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاک کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈولی نے اپنے بیوٹی سیلون کے انکم ٹیکس کے واجبات ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹوکر کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر کے 44 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول کر لیا ہے
جب کہ دیگر ٹیکسوں کی وصولی کے لیے ٹک ٹوکر کی جائیداد اور دیگر اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق نوشین عرف ڈولی کو ہر بار ٹیکس ادا کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی تاہم جواب نہ دینے پر ان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔