ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

نیول چیف امجد نیازی نے نیول فورس کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ کے 23ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔

اسلام آباد میں پی این ایس ظفر کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں نیول چیف امجد نیازی نے نیول فورس کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے نئے چیف آف نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل محمد امجد نیازی نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا،

کورونا وبا کے دوران پوری دنیا کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی کمان کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،

پاکستان کی بحریہ دنیا کی بہترین بحریہ میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا انسانی زندگی میں بڑا کردار ہوگا،

مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مہارتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے،

بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔