یکم نومبر کے بعد واپس نہ جانے والوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا: سرفراز بگٹی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو وطن واپس آنے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور اس کے بعد واپس نہ جانے والوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں غیر ملکی پاسپورٹ پر بغیر ویزے کے داخلے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کے اجراء میں بڑی بے ضابطگیاں ہوئیں، پاکستان میں اس وقت افغان شہریوں کی تعداد 44 ملین کے قریب ہے، 44 ملین میں سے 14 ملین کے قریب افغان شہری رجسٹرڈ ہیں، ہم ان کے لیے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ویب پورٹل بنا رہے ہیں جس کے ذریعے عوام براہ راست ہمارے ساتھ معلومات شیئر کریں گے، سمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی، یکم نومبر سے ٹاسک فورس غیر قانونی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ 24 میں سے 14 حملوں میں افغان باشندے ملوث تھے۔
0 تبصرے