پاکستان اور بنگلہ دیش ایک جان دو قالب ، محمد سلمان

باہمی دوستی کا رشتہ ہمالیہ کی چوٹی سے بھی زیادہ بلند، صدر پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن

پاکستان اور بنگلہ دیش ایک جان دو قالب ، محمد سلمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان نے پاک بنگلہ دیش دوستی کو خطے میں امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناصرف دونوں مسلم ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ سفارتی سطح پر بھی ہم کامیابیوں کی نئی منازل طے کریں گے اج پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جو باہمی دوستی کا رشتہ ہمالیہ کی چوٹی سے بھی بلند ہے وہ ماضی میں کبھی نہ تھا یہ رشتہ مزید مستحکم اور طاقت ور ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو ماہ قبل تمام قانونی تقاضے پورے کر کے بنگلہ دیش سے پاکستان آنے والے درجنوں بنگلہ دیشی شہریوں کی ایجنٹ کے دھوکے کے باعث ان کے پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کے سبب زمان ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ی سے پیدا کشیدہ صورتحال پر اپنی تنظیم کی کوششوں کے باعث حکومت پاکستان اور بنگلہ دیش کے کراچی میں قونصل جنرل کی کاوشوں سے ان گرفتار شہریوں کے دوبارہ پاسپورٹ کے اجراء اور دیگر تمام قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے موقع پر اپنے بیان میں کیا محمد سلمان نے ایف ائی اے، زمان ٹاؤن پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھرپور تعاون پر بھی ان کا شکر یا ادا کیا بالخصوص سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بنگلہ دیشی شہریوں کی باعزت رہائی اور انہیں بنگلہ دیش وطن واپسی سے متعلق احکامات پر بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس بہترین اقدام سے پاک بنگلہ دیش کی دوستی اور اس کے وقار میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جو کبھی پاکستان کا حصہ تھا مگر آج وہ الگ الگ ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ہیں لیکن آج بھی دونوں ممالک کے لوگ ایک جان دو قالب کی حیثیت رکھتے ہیں یہ رشتہ دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی۔