کراچی (وسیم قریشی) لیجنڈ قوال استاد مقبول احمد صابری کی چودہویں برسی گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ملک کے معروف قوالوں افضل صابری، مجدد امجد صابری، اور استاد مقبول صابری کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری نے روح پرور قوالیوں سے سماں باندھ دیا۔
تقریب میں معروف نعت خواں طارق اسماعیل صدیقی سمیت متعدد مذہبی و سماجی شخصیات، یوٹیوبرز اور صابری خاندان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکائے تقریب نے استاد مقبول احمد صابری کے فن، خدمات اور روحانی وراثت کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
0 تبصرے