جنرل عاصم منیر نے گزشتہ رات کراچی میں 50 کے قریب اہم شخصیات سے ملاقات میں معیشت بچانے کے انقلابی مشن کو کامیاب بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
کراچی: معروف اینکر کامران خان نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے گزشتہ رات کراچی میں 50 کے قریب اہم شخصیات سے ملاقات میں معیشت بچانے کے انقلابی مشن کو کامیاب بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے واضح وعدہ کیا کہ ٹیکس چوری، فائلر سسٹم، سمگلنگ، رشوت ستانی، سندھ کے کرپٹ ’’سسٹم‘‘ کا خاتمہ کیا جائے گا، ڈالرائزیشن، ایران سے تیل کی سمگلنگ، افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ اسمگلنگ کو کم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بہت بڑا آپریشن شروع ہونے والا ہے، ڈالرائزیشن کا خاتمہ کیا جائے گا، آرمی چیف غیر دستاویزی معیشت کے خلاف ایکشن لیں گے، نان فائلر کلچر کا خاتمہ کریں گے، تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، بجلی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ کراچی میں عسکری قیادت سندھ میں کرپٹ نظام کے خاتمے اور فوری طور پر نجکاری پروگرام شروع کرے۔
قومی اداروں میں 6 ماہ میں اصلاحات لائی جائیں گی، افغان باشندوں سمیت پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجا جائے گا۔
0 تبصرے