جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشت گردوں کو معاف نهيں کیا جائے گا، آرمی چیف

تازہ ترین 23rd Aug 2023 292 مناظر

جنرل سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مشتعل افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا، شیروانگی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی جب کہ انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے میں تعینات افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، پاکستان میں امن و استحکام کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور اکسانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، انہیں ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ