پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور میں نے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا سے مشاورت کی ہے۔
0 تبصرے