200یونٹ تک محفوظ صارفین کی بجلی میں اضافہ نہیں کیا گیا
اسلام آباد (اپنے ڈیسک) نیپرا نے حکومت کی درخواست پر بجلی مزید مہنگی کر دی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
گھریلو صارفین کے لیے بجلی 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو گئی، 200 یونٹ تک محفوظ صارفین کی بجلی میں اضافہ نہیں کیا گیا، 100 یونٹ تک غیر محفوظ صارفین کے لیے بجلی 3 روپے مہنگا کر دی گئی۔
101 سے 200 یونٹ تک غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ، 201 سے 300 یونٹ تک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
0 تبصرے