گھریلو ناچاقی پر ماں تین بچوں سمیت دریا میں کود گئی

خاتون کے دریا میں چھلانگ لگانے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

گھریلو ناچاقی پر ماں تین بچوں سمیت دریا میں کود گئی

نوشہرہ: نظام پور میں خاتون گھریلو جھگڑے پر تین بچوں سمیت خیر آباد اٹک کے مقام پر پانی میں کود گئی، خاتون کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی اور دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں گھریلو ناچاقی پر یہ واقعہ پیش آیا، خاتون کے دریا میں چھلانگ لگانے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ امدادی ادارے کے مطابق خاتون کو مقامی لوگوں نے بچالیا جب کہ ریسکیو ٹیم نے ایک بچے کی لاش برآمد کر لی اب بقیہ دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔