وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے تین ممبران کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے پی سی بی کے ممبران کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے تین ممبران  کی ملاقات

کراچی/ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے تین ممبران کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات پی سی بی ممبران میں ظہیر پتافی، خرم سومرو اور کلیم اللہ خان شامل تهے وزیرعلیٰ سندھ نے پی سی بی کے ممبران کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے ممبران کو مشورہ دیا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ضرور کرائیں نیاز اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے حکومت سندھ پی سی بی کے ساتھ تعاون کرےگی۔ سندھ کے کھلاڑیوں کو بھی کرکٹ میچز میں مناسب موقع ملنا چاہیے سندھ پریمیئر لیگ کو بھی پی سی بی کے ساتھ منسلک کیاجائے پی سی بی کے ممبران نے وزیراعلیٰ سندھ کا کرکٹ کے حوالے سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا