نااہلی کی سزا5 سال, بل منظور ہو گيا، نواز اورجہانگیر ترین کےالیکشن لڑنےکی راہ ہموار

16جون کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا

نااہلی کی سزا5 سال, بل منظور ہو گيا، نواز اورجہانگیر ترین کےالیکشن لڑنےکی راہ ہموار

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کرنےکا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنےکا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینےکا بل بھی اتفاق رائے سے منظور کیا۔ خیال رہےکہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنےکا بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔ 16 جون کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔