واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ایران کو تباہ کیا جا رہا ہے اور حملے جاری رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام جنگ کے خلاف نہیں اور نہ ہی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہری پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نہیں چاہتے، تاہم وہ جنگ کی بھی مخالفت نہیں کرتے۔
0 تبصرے