واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستے، طبی عملہ اور ہتھیار تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مزید مضبوط فوجی آپشنز فراہم کرنے کی غرض سے اضافی فوجی دستے خطے میں بھیجے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز اپنے ملکی اڈوں سے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکی ہیں، جس کی تصدیق فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور امریکی حکام نے بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن بھی مشرقِ وسطیٰ کے مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر موجود بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ایران کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، فوجی حملے جاری رہیں گے۔‘‘
0 تبصرے