گھوسٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ، حیسکو کے 4 افسران برطرف

گھوسٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ، حیسکو کے 4 افسران برطرف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کے نام پر تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین) اور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے دفتر کی ملی بھگت سے سرکاری رقم میں خردبرد کی گئی۔ حیسکو کے سی ای او نے اجلاس کو بتایا کہ کیس میں ملوث 4 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، جن میں 3 اکاؤنٹس افسران اور ایک فنانس افسر شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس معاملے میں 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں 130 سے زائد افراد ملوث ہیں، جبکہ اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ممکن ہو سکی ہے۔