سندھ میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

سندھ میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جن میں جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں جہاں شدید گرمی پڑے گی۔ ماہرین کے مطابق ان اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوپہر کے وقت گھروں سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت 30 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔