عوام کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

عوام کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کر رہے ہیں۔ نئی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق پیٹرول 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر ہو جائے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی علم ہے، عوام نے مشکل حالات میں صبر و برداشت کی مثال قائم کی ہے، اس لیے مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے شکر گزار ہیں۔