ایک بیوقوف قوم کہتی رہی کہ ایران پر بم برساتے رہو : ڈونلڈ ٹرمپ

ایک بیوقوف قوم کہتی رہی کہ ایران پر بم برساتے رہو : ڈونلڈ ٹرمپ

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی کو اس کے مثبت رویے سے مشروط قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی سخت ڈیڈ لائن نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں اسرائیلیوں کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک بیوقوف قوم کے کہنے پر ہم ایران پر بم برساتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔ امریکی اور ایرانی صدور نے الیکٹرانک طور پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کی تصدیق تجزیہ کاروں نے بھی کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بڑا مالی سرمایہ منجمد ہے اور مناسب وقت پر واپس کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایران مثبت رویہ اختیار کرتا ہے تو پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے پیش رفت ممکن ہے، جبکہ اچھے رویے کی صورت میں ایران 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس بات پر متفق ہو چکا ہے کہ وہ نہ ایٹمی بم بنائے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا، جبکہ جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی مذاکرات بھی جلد شروع ہوں گے۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی قیادت اس معاہدے سے خوش ہے۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مذاکرات کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔