کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے پٹرول کی قیمت 225 روپے 3 سال کے لیے فکس کرو تحریک کے سلسلے میں جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی اپیل پرسندھ بھر میں بھی کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق آج جمعہ کو اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد، تھرپارکر، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو،دادو،نوابشاہ، ٹنڈو الہ یار ، کندھکوٹ، سانگھڑ، شکارپور، ٹنڈو آدم ، عمرکوٹ، کنری، نوشہرو فیروز، گھارو، سمیت سندھ بھر کے ضلعی وتحصیل مقامات پراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن سے صوبائی ضلعی ومقامی رہنماوں نے خطاب کیا۔ شرکاءنے پٹرولیم لیوی ختم کرو، مہنگائی ختم کرو، وزراء و بیوروکریسی کی عیاشیاں و مفت خوری ختم کرو ، عوام کو جینے کا حق دو، پیٹرول سستا کرو جیسے مطابات و نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت جماعت اسلامی حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسوں کے خلاف اور عوامی حقوقِ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔نہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اب پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے معاملات بہتر ہوئے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ کئی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، اس کے باوجود پاکستانی عوام کو مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کا بوجھ اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔حکومت ایک طرف عوامی مشکلات کم کرنے کے دعوے کرتی ہے لیکن دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیویز اور ٹیکسز برقرار رکھ کر مہنگائی کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو پاکستان کے عوام کو اس کمی کا فائدہ کیوں نہیں دیا جا رہا؟انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر ٹیکسز کے ذریعے عوام سے اضافی وصولیاں کرنا ناقابل قبول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور عوامی مفاد کو ترجیح دے۔لاڑکانہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 225 روپے مقرر کرنے اور اس کو تین سال تک برقرار رکھنے کیلئے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی بندر روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو اور مقامی امیر رمیز راجہ نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عباس علی ڈاہانی، حفیظ الرحمٰن، ایڈووکیٹ اطہر مجید تنیو، نعمت اللہ سیال، عبدالوحید سندیلو اور محمد طاہر منگی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔نوشہروفیروز:ضلع نوشہرو فیروز ایڈووکیٹ نعیم احمد کمبوہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا جہاں پر سابق امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرو فیروز ایڈووکیٹ محمد شبیر خانزادہ قیم جماعت اسلامی ضلع مولانا محمد ہاشم لاشاری صاحب اور دیگر مقررین موجود تھے ۔میرپور خاص: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 225 روپے مقرر کرنے اور اس کو تین سال تک برقرار رکھنے کیلئے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص کی جانب سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سہیل احمد شارق نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار اور حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں نے کڑوروں پاکستانیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔امریکہ ایران جنگ کا بہانہ کر کے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے فارم 47 حکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ تین سال تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کو فکس کر کے پاکستانی معیشت کو عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر لایا جا سکتا ہے۔ نا اہل اور آئی ایم ایف کے تنخواہ دار معاشی ماہرین نے پاکستان کو معاشی بحران میں مبتلا کر رکھا ہے۔اس موقع پرنائب امیر ضلع ظفراقبال، عاصم شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔جیکب آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 225 روپے مقرر کرنے اور اس کو تین سال تک برقرار رکھنے کیلئے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی جیکب آباد کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی قائد اعظم سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت قائم مقام ضلعی امیر عبدالصمد کٹبار، حاجی دیدار علی لاشاری، مشتاق احمد لغاری اور عنایت اللہ ٹالانی نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نواب شاہ: امیر ضلع طارق جاوید،نائب امیر ضلع سرور احمد قریشی اورمقامی امیر نجف رضا کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بدین:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے حکم پر آج ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز کی طرح ضلع بدین کے تحت پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر سید علی مردان شاہ کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس سے عبدالکریم بلیدی، اللہ بچایو ہالیپوتہ سمیت دیگر مقامی رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔دادو: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پرضلع دادو میں ضلعی امیر محمد موسیٰ ببر کی قیادت میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جامشورو: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے پر جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو حافظ خلیل الرحمٰن کورائی ، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو عبدالجلیل شیخ ، اعجاز احمد شیخ ، غلام نبی جمالی ، محمد رحیم بروہی ودیگر رہنماو¿ں سمیت کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر تین سال کے لیے مقرر کرنے کے مطالبے کے حق میں نعرے بازی کی اور حکومت سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ مٹیاری: جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے تحت مقام باروچو باغ پر ضلعی امیر فقیر محمد لاکھو اور نائب امیر ضلع ایاز احمد اصلاحی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شہداد پور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرپٹرولیم لیوی، مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی شہدادپور کے تحت بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،قیم جماعت اسلامی شہدادپور برادر امان اللہ ٹالپر نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ دریں اثناءکنری، عمرکوٹ،گھارو، ٹھٹہ،ٹنڈوآدم اور باگڑجی سمیت دیگر شہروں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کیلئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے مقامی رہنماﺅں نے خطاب کیا۔#
0 تبصرے