کراچی: دو آئل ٹینکروں میں خوفناک تصادم، دو افراد کچل کر جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں دو راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں 70 سالہ لال مان شاہ اور 25 سالہ اسد اللہ شامل

کراچی: دو آئل ٹینکروں میں خوفناک تصادم، دو افراد کچل کر جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے منگھوپیر کی میانووالی کالونی میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک آئل ٹینکر سڑک کنارے کھڑا تھا کہ اسی دوران ایک اور آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث کھڑے ٹینکر سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں دو راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں 70 سالہ لال مان شاہ اور 25 سالہ اسد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد دونوں ٹینکروں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔