عالمی توجہ ہٹ گئی، غزہ کے 20 لاکھ فلسطینی امداد سے محروم

عالمی توجہ ہٹ گئی، غزہ کے 20 لاکھ فلسطینی امداد سے محروم

غزہ سٹی (م ڈ) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد غزہ کے متاثرہ عوام میں شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ علاقائی جنگ کی وجہ سے عالمی توجہ دوسری جانب منتقل ہونے سے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہیومن رائٹس مانیٹر کے سربراہ رامی عبدا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ نے اسرائیل کو غزہ میں اپنے جرائم چھپانے اور مزید وحشیانہ کارروائیاں کرنے کے لیے بڑا موقع فراہم کر دیا ہے۔ غزہ کی صورتحال اس وقت انتہائی نازک ہے، جہاں اسرائیل نے سرحدی گزرگاہوں پر سختی کرتے ہوئے زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی کو مزید محدود کر دیا ہے۔ اگرچہ گزشتہ اکتوبر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، تاہم اس کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی 20 لاکھ سے زائد آبادی اس وقت انسانی اور سیاسی طور پر انتہائی کمزور حالت میں پھنسی ہوئی ہے، جبکہ دنیا کی توجہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے نئے محاذ کی جانب مرکوز ہو چکی ہے۔