یہ کیپسول 18 سے 40 سال کی عمر کے مردوں اور خواتین کو استعمال کرائے گئے تھے
سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان موجود پراسرار تعلق پر روشنی ڈالی ہے جس سے نظام ہاضمہ اور غذا سے متعلق مختلف امراض کو سمجھنے اور ان کے علاج میں مدد ملے گی۔
امریکا کے Laureate انسٹیٹیوٹ فار برین ریسرچ (ایل آئی بی آر) کے ماہرین نے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھانے میں پیشرفت کی۔
سائنسدان عرصے سے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے مگر انسانی جسم کے اندرونی نظام کے افعال کو سمجھنا بہت بڑا چیلنج تھا۔
اس نئی تحقیق میں رضاکاروں کو وائبریٹنگ کیپسول استعمال کرائے گئے، تاکہ معدے کے متحرک ہونے پر دماغی ردعمل کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔
0 تبصرے