حملے پر ایسا ردعمل دیں گے، جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا: ایرانی مشن

حملے پر ایسا ردعمل دیں گے، جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا: ایرانی مشن

نیویارک (ویب ڈیسک) ایرانی مشن نے اقوام متحدہ میں اعلان کیا ہے کہ ہم باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ایران کا موقف ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے پرامن اقدامات اٹھائے جائیں گے، لیکن اگر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالا گیا تو ملک اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ مشن کے مطابق ایران کا ردعمل ایسا ہوگا، جو عالمی سطح پر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔