شیخوپورہ (ویب ڈیسک) فیروزوالا میں جہیز کم لانے پر سسر کے ہاتھوں مبینہ طور پر حاملہ عورت کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق عورت کا چہرہ، بازو اور جسم 70 فیصد تک جل چکا تھا۔ فوری کارروائی کے بعد نامزد ملزم سَس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب وومین پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عورتوں پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گورہری عورت کو آگ لگانا انتہائی سنگین اور غیر انسانی فعل ہے، اور ملزم کسی رعایت کا حقدار نہیں ہے۔
0 تبصرے