ٹنڈو محمد خان:مولوی عبدالسلام سومرو کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا کی گئی بچی زکیرا رند بازیاب

ایس ایس پی آفس میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں معصوم زکیرا رند کے والدین بیٹی کو دیکھ کر اسے گلے لگا کر روتے رہے

ٹنڈو محمد خان:مولوی عبدالسلام سومرو کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا کی گئی بچی زکیرا رند بازیاب

ٹنڈو محمد خان: 10 روز قبل مولوی عبدالسلام سومرو کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا کی گئی 9 سالہ معصوم بچی زکیرا رند کو بازیاب کر لیا گیا۔ بچی کو بازیابی کے بعد ایس ایس پی آفس لایا گیا جہاں وہ اپنے والدین سے ملی۔ ایس ایس پی آفس میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں معصوم زکیرا رند کے والدین بیٹی کو دیکھ کر اسے گلے لگا کر روتے رہے۔ اس موقع پر وہاں موجود افراد کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔ بچی کی بحفاظت بازیابی پر زکیرا رند کے والدین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔