بھارت: مادہ کتے نے بکری کے بچے کو دودھ پلا کر جان بچائی

مہاراشٹر کے گاؤں میں مادہ کتے نے کمزور بکری کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر موت کے منہ جانے سے روک دیا۔

بھارت: مادہ کتے نے بکری کے بچے کو دودھ پلا کر جان بچائی

کولہاپور کے اردل گاؤں میں شانتا بائی یادو کے گھر بکری نے تین بچوں کو جنم دیا، جن میں سے ایک بچہ بہت کمزور تھا اور اپنی ماں کا دودھ نہیں پی سکا۔ شانتا بائی کے گھر میں موجود مادہ کتے نے نہ صرف کمزور بکری کے بچے کو دودھ پلایا بلکہ اسے تحفظ بھی فراہم کیا۔ کتے کی یہ بے لوث محبت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کو حیران اور متاثر کر گئی۔