تکبر میں ڈوبا ہوا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا، ٹرمپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تکبر میں ڈوبا ہوا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کا انجام کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا، ٹرمپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا۔
0 تبصرے