لاہور (ویب ڈیسک) Pakistan Super League (پی ایس ایل) میں شامل نئی ٹیم Sialkot Stallions کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
کامل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کے باعث انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں Steve Smith کے ساتھ معاہدہ، Tim Paine کو کوچ مقرر کرنا اور New Balance کے ساتھ شراکت داری شامل ہیں۔
کامل خان کے مطابق ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں پر غور کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا جا چکا تھا، تاہم باضابطہ طور پر الگ ہونے سے پہلے وہ یہ اطمینان کرنا چاہتے تھے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ انہوں نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے 90 فیصد سے زائد شیئرز ایک نئے گروپ کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد اوز گروپ کا ٹیم پر کنٹرول ختم ہو جائے گا۔
0 تبصرے