خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد مارے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم کارروائیاں کیں، جن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں ایک خارجی دہشتگرد قاسم شامل تھا جو افغان شہری اور افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام کے سامنے دیکھی گئی، جہاں وہ سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کے مطابق ٹانک میں کیے گئے ایک آپریشن کے دوران ایک اور خارجی دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا، جس کی شناخت اکرام الدین عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی۔ وہ بھی افغان شہری تھا اور فتنۂ خوارج سے وابستہ تھا۔
0 تبصرے