صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ — امریکا میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی فوری ٹیسٹنگ کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمۂ دفاع کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر کھڑا ہونا ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ — امریکا میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی فوری ٹیسٹنگ کا حکم

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے محکمۂ دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ شروع کرے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار امریکا کے پاس ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب دیگر ممالک اپنے نیوکلیئر ٹیسٹنگ پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں تو امریکا کے لیے خاموش رہنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔