ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو آج ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کی وکالت سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے۔
0 تبصرے