صبا قمر کا ’نو میک اپ‘ سین الٹا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو حال ہی میں بغیر میک اپ کے سین کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صبا قمر کا ’نو میک اپ‘ سین الٹا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

صبا قمر، جنہوں نے پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے کامیاب ڈراموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا، اس وقت کیس نمبر 9 اور پامال جیسے مقبول ڈراموں میں نظر آ رہی ہیں۔ پامال میں اُن کی عثمان مختار کے ساتھ جوڑی کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کیس نمبر 9 میں ریپ سروائیور کے مضبوط کردار پر انہیں تعریف بھی مل رہی ہے۔ اداکارہ اپنی نیچرل لُک اور کم میک اپ کے استعمال کے باعث بھی مشہور ہیں۔ نئی قسط میں انہوں نے بغیر میک اپ سین ریکارڈ کروایا اور انسٹاگرام پر لکھا: "چلیں، اسکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں۔" لیکن ان کا یہ پیغام صارفین کو پسند نہ آیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اداکارائیں، صبا قمر سمیت، مہنگے بیوٹی ٹریٹمنٹس، فلرز اور انجیکشن کرواتی ہیں، اس لیے "نو میک اپ" کی بات حقیقت سے دور ہے۔