دھڑکی کے قریب گاؤں حافظ سلیمان میں درندہ صفت شخص عابد آرائیں نے چار سالہ معصوم بچی عالیہ ملک کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے گھر کے باہر پھینک دیا۔
بچی کے والد نواب ملک کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرنے کے لیے رشوت مانگ رہی ہے — کہ پہلے پیسے دو، پھر مقدمہ درج کریں گے۔
بچی کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، جب میں نے اسے خون میں لت پت دیکھا تو میرے ہوش اُڑ گئے۔
0 تبصرے