بارش کا پانی نکالنے کے لیے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

بارش کا پانی نکالنے کے لیے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں پانی نکالنے کے لیے "اسپائیڈر مین" کو سڑک پر آنا پڑا۔ ممبئی میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کی نکاسی کے لیے ایک شخص اسپائیڈر مین کے لباس میں سڑک پر پانی نکالنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔ اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کیے۔